پھر تِرا کوزہ گر بھرم رکھا
خاک نے چاک پر قدم رکھا
میں نے رکھی تھیں راہ پر آنکھیں
اور بدلے میں اس نے نم رکھا
درد کا ہو رہا تھا بٹوارا
اپنے حصے کا اس نے کم رکھا
بُت کدے میں پڑاؤ ہے اپنا
کس نے سامان میں صنم رکھا؟
غم تِرا اور میرا ایک ہوا
میں نے سینے پہ جو عَلم رکھا
عمران سیفی
No comments:
Post a Comment