یہ زخمِ دل ہرا ہونے کا مطلب
دوبارہ سامنا ہونے کا مطلب
ہمارے بیچ قربت ہی نہیں تھی
ہمارے پھر جدا ہونے کا مطلب
تمہاری بھی حفاظت ہم کریں گے
تمہارے پھر خدا ہونے کا مطلب
لغت میں ڈھونڈنے بیٹھے ہیں ہم بھی
تمہارے بے وفا ہونے کا مطلب
کبھی خود سا ختہ لوگوں سے پوچھو
مِرے بے ساختہ ہونے کا مطلب
شرجیل انصاری
No comments:
Post a Comment