ساز بے مطرب و مضراب نظر آتے ہيں
پھر بھی نغمے ہيں کہ بے تاب نظر آتے ہيں
وہی محفل ہے وہی رونقِ محفل، ليکن
کتنے بدلے ہوئے آداب نظر آتے ہيں
کيا تماشا ہے کہ غنچے تو ہيں پزمردہ و زرد
خار آسودہ و شاداب نظر آتے ہيں
قافلہ آج يہ کس موڑ پہ آ پہنچا ہے
اب قدم اور بھی بے تاب نظر آتے ہیں
کل کريں گے يہی تغيانِ گلِ تر پيدا
آج جو لوگ کہ سيلاب نظر آتے ہيں
کل يہی خواب حقيقت ميں بدل جائيں گے
آج جو خواب فقط خواب نظر آتے ہيں
کون سا مہرِ درخشاں ہے ابھرنے والا
آئینے دل کے شفق تاب نظر آتے ہيں
مسکراتے ہوئے فردہ کے افق پر اختر
ايک کيا، سيکڑوں مہتاب نظر آتے ہيں
پھر بھی نغمے ہيں کہ بے تاب نظر آتے ہيں
وہی محفل ہے وہی رونقِ محفل، ليکن
کتنے بدلے ہوئے آداب نظر آتے ہيں
کيا تماشا ہے کہ غنچے تو ہيں پزمردہ و زرد
خار آسودہ و شاداب نظر آتے ہيں
قافلہ آج يہ کس موڑ پہ آ پہنچا ہے
اب قدم اور بھی بے تاب نظر آتے ہیں
کل کريں گے يہی تغيانِ گلِ تر پيدا
آج جو لوگ کہ سيلاب نظر آتے ہيں
کل يہی خواب حقيقت ميں بدل جائيں گے
آج جو خواب فقط خواب نظر آتے ہيں
کون سا مہرِ درخشاں ہے ابھرنے والا
آئینے دل کے شفق تاب نظر آتے ہيں
مسکراتے ہوئے فردہ کے افق پر اختر
ايک کيا، سيکڑوں مہتاب نظر آتے ہيں
جاں نثار اختر
No comments:
Post a Comment