Friday, 16 December 2016

کانے دیو نے نگری نگری منتر پھونکا پتھر کا

آدھا دھڑ انسانوں جیسا آدھا دھڑ تھا پتھر کا
کانے دیو نے نگری نگری منتر پھونکا پتھر کا
پتھر کے پانی سے سارے پتھر کے تالاب بھرے
پہلے پتھر آندھی آئی،۔ مینہ پھر برسا پتھر کا
میں نے جس کے دامن کو خوشبو خوشبو رکھا تھا
اس نے میرے صحن کے اندر پھول اگایا پتھر کا
پتھر کے پھل پھول تھے سارے پتھر جیسے موسم تھے
پتھر کے اس جنگل میں تھا پتا پتا پتھر کا
اس بت سے ملنے کی خاطر پتھر کا دل کر ڈالو
دیکھو آگ لگاتا ہے پتھر سے ملنا پتھر کا

کلیم احسان بٹ

No comments:

Post a Comment