رستوں پہ نہ بیٹھو کہ ہوا تنگ کرے گی
بچھڑے ہوئے لوگوں کی صدا تنگ کرے گی
مت ٹوٹ کے چاہو اسے آغازِ سفر میں
بچھڑے گا تو اک ایک ادا تنگ کرے گی
اتنا بھی اسے یاد نہ کر شامِ غریباں
خود سر ہے اگر وہ، تو مراسم نہ بڑھاؤ
خود دار اگر ہو، تو انا تنگ کرے گی
کیوں جوڑتے ہو رشتۂ جاں ابرِ رواں سے
یہ پیاس کا موسم ہے گھٹا تنگ کرے گی
یہ سچ ہے کہ تلوار کی اک دھار ہے دنیا
بھٹکو گے تو پھر ماں دعا تنگ کرے گی
تم اس کو بھلانے کو جتن کر تو رہے ہو
لیکن تمہیں تادیبِ وفا تنگ کرے گی
صفدر سلیم سیال
No comments:
Post a Comment