Monday, 17 August 2020

اپنی اجڑی ہوئی دنیا کی کہانی ہوں میں

اپنی اجڑی ہوئی دنیا کی کہانی ہوں میں
ایک بگڑی ہوئی تصویرِ جوانی ہوں میں
آگ بن کر جو کبھی دل میں نہاں رہتا تھا
آج دنیا میں اسی غم کی نشانی ہوں میں
ہائے، کیا قہر ہے مرحوم جوانی کی یاد
دل سے کہتی ہے کہ خنجر کی روانی ہوں میں
عالم افروز! تپش تیرے لیے لایا ہوں
اے غم عشق! ترا عہد جوانی ہوں میں
چرخ ہے نغمہ گر، ایام ہیں نغمے اختر
داستاں گو ہے غمِ دہر، کہانی ہوں میں

اختر انصاری

No comments:

Post a Comment