وہ جو کب کا بچھڑ گیا مجھ سے
ایک پل بھی نہیں جدا مجھ سے
ایک انسان سے، محبت پر
ساری دنیا ہے کیوں خفا مجھ سے
وہ ستارہ تھا،۔ یا کوئی جگنو
میں تو خود ڈھونڈتا پھروں تجھ کو
لوگ پوچھیں تیرا پتا مجھ سے
دل سے حیدر اسے بھلا دینا
ہو سکے گا کہاں بھلا مجھ سے
جلیل حیدر
No comments:
Post a Comment