فلمی گیت
بول نا ہلکے ہلکے
ہونٹ سے ہلکے ہلکے
بول نا ہلکے ہلکے
دھاگے توڑ لاؤ چاندنی سے نور کے
گھونگھٹ ہی بنالو روشنی سے نور کے
سانسوں سے الجھی رہیں میری سانسیں
بول نا ہلکے ہلکے
ہونٹ سے ہلکے ہلکے
بول نا ہلکے ہلکے
آ نیند کا سودا کریں
اک خواب دیں اک خواب لیں
اک خواب تو آنکھوں میں ہے
اک چاند کے تکیئے تلے
کتنے دنوں سے یہ آسماں بھی سویا نہیں ہے
اس کو سلادیں
بول نا ہلکے ہلکے
ہونٹ سے ہلکے ہلکے
بول نا ہلکے ہلکے
عمریں لگیں کہتے ہوئے
دو لفظ تھے اک بات تھی
وہ ایک دن سو سال کا
سو سال کی وہ رات تھی
کیسا لگے جو چپ چاپ دونوں
پل پل میں پوری صدیاں بِتا دیں
بول نا ہلکے ہلکے
ہونٹ سے ہلکے ہلکے
بول نا ہلکے ہلکے
گلزار
جنم دن کی بدھائیاں گلزار جی
No comments:
Post a Comment