Tuesday, 18 August 2020

ہر کسی کے لئے دعا کرنا

ہر کسی کے لیے دعا کرنا
خوب ہوتا ہے یوں شفا کرنا
اب مجھے عجلتِ رہائی نہیں
تم مجھے مار کر رِہا کرنا
زندگی کیا ہے اور کیا ہے اجل
تم سے ملنا، تمہیں جدا کرنا
گر زمیں پر ہوا تو آؤں گا
تم گلا چھیل کر صدا کرنا
لوگ ساحل پہ ڈوب جائیں گے
تم سمندر پہ اکتفا کرنا

عارف اشتیاق

No comments:

Post a Comment