تِرے بدن پہ اترتی ہوئی بہار کی خیر
تُو جس دیار میں بستا ہے اس دیار کی خیر
ہمیشہ خیر ہو تیری چمکتی آنکھوں کی
جو میری آنکھ میں رکھا ہے اس شرار کی خیر
مجھے تو راس ہے یہ غم یہ بیقراری بھی
اے شہرِ حسن! تِرے حسن کو ثبات ملے
اے شہرِ حسن! تِرے سبزہ و بہار کی خیر
میں اعتبار کی حد پر کھڑا ہوں میرے خدا
مِرا یقین سلامت ہو اعتبار کی خیر
اوصاف شیخ
No comments:
Post a Comment