Friday, 18 December 2020

تری گلی کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

 تری گلی کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

وہ زندگی کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

دل و دماغ کا آپس میں وہ تصادم ہے💓

جو خودکشی کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

میں چاہتا ہوں خدا کی طرف ہی جاؤں، مگر

خدا کسی کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

میں اپنے حال سے پہلے ہی تنگ ہوں، اس پر

تُو شاعری کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

وہ رائیگاں ہوں کہ خود پوچھتا ہوں رستے سے

بتا، کسی کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

اسے بتانا کہ میں غم کے ساتھ ہی خوش ہوں

اگر خوشی کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے

عجب طلسم ہے شہزاد وہ پری چہرہ

سخنوری کی طرف لے کے جا رہا ہے مجھے


شہزاد مہدی

No comments:

Post a Comment