Thursday, 22 April 2021

تری تشہیر کرتے ہیں گریباں چاک رکھتے ہیں

 تری تشہیر کرتے ہیں گریباں چاک رکھتے ہیں

یہ دیوانے محبت کا سلیقہ خاک رکھتے ہیں

کچھ اس انداز سے ہم نے گزاری ہے زمانے میں

نگاہوں میں تبسم ہے،۔ دلِ نمناک رکھتے ہیں

جنوں میں سرنِگوں ہو کر جھکاتے ہیں زمانے کو

رہِ الفت کے افتادہ دلوں پر دھاک رکھتے ہیں

جنہوں نے تجھ کو سمجھا ہے، نہیں سمجھے کہ سمجھا ہے

جو کچھ ادراک رکھتے ہیں، کہاں ادراک رکھتے ہیں

جا ہم خاک کے باسی نہیں آئینہ رو تم سے

مگر گردِ کدورت سے دلوں کا پاک رکھتے ہیں


اسلم شاہد

No comments:

Post a Comment