Tuesday, 20 April 2021

میں جانتا ہوں تم اس قدر دیوتا تو ہو ہی

 میں جانتا ہوں

تم اس قدر دیوتا تو ہو ہی کہ دل کے حالات جانتے ہو

سوال لب پہ نہ آنے پائے

دعا کو حرفِ قبولیت بھی عطا کرو تم

تم اس قدر بھی خدا نہیں ہو

میں اپنے دامن کا کل اثاثہ

ملا کے مٹی میں ہاتھ جوڑوں

اور اپنے ہونے کی بھیک مانگوں

میں اس قدر آدمی نہیں ہوں


سلمان حیدر

No comments:

Post a Comment