Friday, 2 April 2021

رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہو

 رشتہ بحال کاش پھر اُس کی گلی سے ہو

جی چاہتا ہے عشق دوبارہ اُسی سے ہو

انجام جو بھی ہو مجھے اس کی نہیں ہے فکر

آغاز داستانِ سفر آپ ہی سے ہو

خواہش ہے پہنچوں عشق کے میں اُس مقام پر

جب ان کا سامنا مِری دیوانگی سے ہو

کپڑوں کی وجہ سے مجھے کمتر نہ آنکئے

اچھا ہو میری جانچ پرکھ شاعری سے ہو

اب میرے سر پہ سب کو ہنسانے کا کام ہے

میں چاہتا ہوں کام یہ سنجیدگی سے ہو

دنیا کے سارے کام تو کرنا دماغ سے

لیکن جب عشق ہو تو سکندر وہ جی سے ہو


ارشاد سکندر

No comments:

Post a Comment