Tuesday, 20 July 2021

دیوار وقت پر ہیں نوشتے عجیب سے

 دیوارِ وقت پر ہیں نوشتے عجیب سے

رقصاں گلی گلی میں ہیں سائے مہیب سے

حیرت ہے کیوں جو آئینہ ٹوٹا حبیب سے

ٹھوکر ہمیشہ لگتی ہے بالکل قریب سے

نکبت کا درد، ترسی نظر، دل میں اضطراب

غربت کا کرب پوچھئے جا کر غریب سے

گھر کے مکین خیر سے لوٹیں نہ جب تلک

خدشات گھیرے رہتے ہیں دل کو عجیب سے​

گھر کے مکین خیر سے لوٹیں نہ جب تلک 

خدشات گھیرے رہتے ہیں دل کو عجیب سے 

مخلص بھی ہوں شفیق بھی قدر ان کی کیجیے 

ملتے ہیں ایسے دوست تبسم نصیب سے 


تبسم اعظمی

No comments:

Post a Comment