Friday, 9 July 2021

شان سرکار میں جو نعت نہیں لکھ سکتا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


شانِ سرکارؐ میں جو نعت نہیں لکھ سکتا

اس قلم سے میں کوئی بات نہیں لکھ سکتا

منتہیٰ جسﷺ کی بلندی کا سنگِ پا نہ ہُوا

مثلِ آدم تو میں وہ ذات نہیں لکھ سکتا

جس کی انگلی نے کئے چاند کے ٹکڑے ٹکڑے

کیا اسے مظہرِ عجابات نہیں لکھ سکتا

اپنی ترویج سے قائل کئے جاہل اعراب

ایسے عالم کے کمالات نہیں لکھ سکتا

چند اشعار سے کیا ہو حقِ مدحت بے باق

اپنے کامل میں خیالات نہیں لکھ سکتا

اب تُو حسان ہے سرکارِؐ دوعالم کا کمیل

کوئی منکر تیری اوقات نہیں لکھ سکتا


کمیل جعفری

No comments:

Post a Comment