Saturday, 10 July 2021

یہ غم کا رنگ یہ آب ملال آنکھوں میں

 یہ غم کا رنگ یہ آبِ ملال آنکھوں میں

عزا کا جیسے ہو عکسِ ہلال آنکھوں میں

کبھی سراب، کبھی تشنگی، کبھی صحرا

کبھی کبھی فقط آبِ زلال آنکھوں میں

نظر ملاؤں تو کیسے وہ لے کے چلتا ہے

بہت عجیب سے کتنے سوال آنکھوں میں

اب آئینہ بھی جو دیکھوں تو اپنے چہرے پر

میں پڑھتی رہتی ہوں تیرا خیال آنکھوں میں

ذرا سی دیر کو فرحت نظر نظر سے ملی

پھر اس کے بعد تو جامِ سفال آنکھوں میں


فرحت رضوی

No comments:

Post a Comment