پانچواں موسم
جسم کے جزیرے میں
دل کی ایک وادی ہے
جس کے پانچ موسم ہیں
پہلے چار موسم کے
چند روز ڈھلنے پر
خوب برف پڑتی ہے
منجمد جزیرے میں
زہر بہنے لگتا ہے
خواب کے بچے پُرزے
آنکھ سے برستے ہیں
مرثیہ سناتے ہیں
مجھ کو دل کی وادی تک
راستہ نہیں ملتا
انجیل صحیفہ
No comments:
Post a Comment