رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
خوشگوار موسم میں
جسم کے سمندر پر
خواہشوں کی کشتی ہے
بادبان کھلتے ہیں
قربتوں کے صحرا سے
دوریوں کے ساحل تک
ریتلی زمینوں میں
اضطراب اُگتا ہے
بے وطن ہواؤں کا
ہاتھ تھام کر خوشبو
ان گنت گلابوں کی
قید سے نکلتی ہے
لوٹ کر نہیں آتی
قیوم ناصر
No comments:
Post a Comment