ہمارے ہاتھوں سے جب بھی سہارے جاتے ہیں
شدید دُکھ میں کئی دن گزارے جاتے ہیں
پتہ تو ہوتا ہے سب دوستوں کی چالوں کا
کسی لحاظ میں ہم لوگ مارے جاتے ہیں
براہِ راست جہاں پر نہیں میسر ہم
ہمارے نام وہاں بھی پکارے جاتے ہیں
جو ربط باہمی مرضی سے تھا وہ ٹوٹنے پر
قصور وار فقط ہم شمارے جاتے ہیں
کوئی سہارا نہیں دے گا ڈوبنے پہ یہاں
اسی لیے تو کنارے کنارے جاتے ہیں
امن شہزادی
Thursday, 2 September 2021
ہمارے ہاتھوں سے جب بھی سہارے جاتے ہیں
Labels:
امن شہزادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment