Wednesday, 1 September 2021

ختم جب انتظار ہو جائے

 ختم جب انتظار ہو جائے

پھر خزاں بھی بہار ہو جائے

دل کہاں مانتا ہے پھر اپنی

جب کسی پہ نثار ہو جائے

عشق ہو جائے تو نہیں جاتا

چاہے دامن فگار ہو جائے

عاشی ڈرتا نہیں ہے عشق کبھی

تخت بھی چاہے دار ہو جائے


عائشہ غفار عاشی

No comments:

Post a Comment