Wednesday, 1 September 2021

گھر جانے کو جا سکتے تھے

 گھر جانے کو جا سکتے تھے

پنچھی دانہ لا سکتے تھے

صندل جیسی باتیں کر کے

مجھ میں دیپ جلا سکتے تھے

اپنے رنگ میں مجھ کو رنگ کے

اپنی شام سجا سکتے تھے

آج ردا میں بول رہی تھی

تم بھی شعر سنا سکتے تھے


ردا فاطمہ

No comments:

Post a Comment