Monday, 8 November 2021

ذوق تعمیر کے لیے ہی تو ہے

 ذوقِ تعمیر کے لیے ہی تو ہے 

خواب تعبیر کے لیے ہی تو ہے 

خوش نصیبی کا ساتھ ہو تو میاں 

عقل تدبیر کے لیے ہی تو ہے 

خود شناسائی کا تصور بھی 

ایک تسخیر کے لیے ہی تو ہے 

کینوس پر عیاں ہوا آکاش 

رنگ تصویر کے لیے ہی تو ہے


احمد سبحانی آکاش

No comments:

Post a Comment