Friday 25 March 2022

یہ مرے عشق کا دائرہ صاحبا

 یہ مِرے عشق کا دائرہ صاحبا

ہے تِرے گرد ہی گھومتا صاحبا

تیری آواز سے یوں ہری ہو گئی

جیسے مجھ میں ہو  سورج اُگا، صاحبا

اپنا ہونا مجھے راس آیا نہیں

پھر مجھے تیرا ہونا پڑا، صاحبا

گر یہ سچ ہے کہ میری ہے کُل کائنات

پھر تو سچ ہے کہ تُو بھی مِرا صاحبا

اب محبت عبادت کے درجے پہ ہے

لے، تِرے سامنے سر جُھکا، صاحبا

روح تو بعد میں مجھ میں ڈالی گئی

پہلے تُو مجھ میں پُھونکا گیا، صاحبا

میری آنکھیں تِری دید کی لالچی

یعنی تُو مجھ کو یوسف نُما، صاحبا


ناہید ورک

No comments:

Post a Comment