Friday 25 March 2022

زندگی کا مزا اس کے جینے میں ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


زندگی کا مزہ اس کے جینے میں ہے

مصطفٰیؐ کی وفا جس کے سینےمیں ہے

جس سے شمس و قمر کو ملے روشنی

ایسے ذروں کی مٹی مدینے میں ہے

ایڑیوں کے رگڑنے کی تاثیر سے

اک عجب لطف زم زم کے پینے میں ہے

منزلیں چُوم لیتی ہیں اُنﷺ کے قدم

جو شہہ دوسراﷺ کے سفینے میں ہیں

ایسی زاہد! نبیﷺ سے ہے وابستگی

میں ہوں لاہور میں، دل مدینے میں ہے


زاہد شمسی

No comments:

Post a Comment