Sunday 27 March 2022

کبھی خوشی تو کبھی غم ہے دار فانی میں

 کبھی خوشی تو کبھی غم ہے دار فانی میں

کبھی ہے پیری کا دُکھ اور سُکھ جوانی میں

بنائے ہیں تُو نے ارضی خدا ہزاروں یاں

مگر حقیقی خدا تو ہے ہر نشانی میں

سناتا پھرتا ہے فرضی کہانیاں واعظ

وہ چشم پوش ہے اکثر ہی حق بیانی میں

وہ جس کے پاس نہ مرہم ہو قوم کے دُکھ کی

وہ جا کے ڈوب مَرے حکمراں ہی پانی میں

یہ تو عذاب ہے وائرس کہتے ہیں جس کو

سبق ہے کوئی عجب موت ناگہانی میں

ملے گا لازمی لکھا ہے جو مقدر میں

تو چھوڑ دے یہ پریشانی زندگانی میں

یوں تو ہیں اور بھی شاعر بہت زمانے میں

مگر کلام تِرا ہے جدا روانی میں


امیر فاروق آبادی

No comments:

Post a Comment