Thursday 24 March 2022

محبت بھیک میں ملتی تو اس کو مانگ لیتے ہم

 محبت بھیک میں ملتی

تو اس کو مانگ لیتے ہم

محبت ساز گر ہوتی

تواس کو گنگناتے ہم

محبت سوز گر ہوتی

تو دل سے ہم لگا لیتے

محبت گر دعا ہوتی

تو ہونٹوں پہ سجا لیتے

محبت اشک گر ہوتے

تو آنکھوں میں بسے ہوتے

محبت گر صدا ہوتی

تو کانوں میں جگہ دیتے

محبت ریت جیسی ہے

جو ہاتھوں میں نہیں رکتی

محبت آگ جیسی ہے

جلا کر راکھ کر دیتی ہے

اور رونے نہیں دیتی

محبت تیرے جیسی ہے

جو دل کے پاس ہو کر بھی

مجھے اپنا نہیں کہتی


عامر معان

No comments:

Post a Comment