Monday, 4 July 2022

کیا خبر تھی مرا منصب مجھ سے پوچھا جائے گا

 کیا خبر تھی مِرا منصب مجھ سے پوچھا جائے گا

میں نے سمجھا تھا مِرا معیار پرکھا جائے گا

نفرتیں اک دن تجھے اس موڑ پر لے آئیں گی

آئینے میں اپنا چہرہ بھی نہ دیکھا جائے گا

دشمنِ جاں سے وفا کی بھیک مانگی جائے گی

آبگینہ اب کے پتھر سے تراشا جائے گا

آج کی شب بھی غنیمت ہے کہ کل اس شہر میں

آخری انساں کو سُولی پر چڑھایا جائے گا

مِرے اشکوں کو بجھا کر تُو بھی ہو گا مضطرب

اب مِرے گھر سے تِرے گھر تک اندھیرا جائے گا

جانِ جرار! اک تِرے سچ کو چھپانے کے لیے

کیا خبر تھی شہر میں جھوٹ بولا جائے گا


آغا جرار

No comments:

Post a Comment