Sunday, 17 July 2022

سب کہہ رہے ہیں دوش تو سارا ہوا کا تھا

 سب کہ رہے ہیں دوش تو سارا ہوا کا تھا

اس بار مستحق دیا خود سزا کا تھا

اب چل بسا تو روتا ہے تو نامراد کیوں

تُو نے کہا تھا شخص وہ راہِ فنا کا تھا

جس نے ہے بہتے پانی پہ راستہ بنا دیا

موسٰی تھا اس کا نام وہ بندہ خدا کا تھا

اس پر شباب آنا بڑا ہی محال ہے

مرجھا گیا جو پھول وہ دور قضا کا تھا

اک رنگ یہ بھی دیکھا گیا اس جہان میں

محتاج اک امر فقیری دعا کا تھا

اب خلفشار پھیلا تو روتا ہے کس لیے

تو صدر محترم بھی تو بزم وبا کا تھا

مطلع تو کافی لوگوں نے اچھا لکھا مگر

سب سے الگ خیال کا مقطع رضا کا تھا


رضا حیدری

No comments:

Post a Comment