Monday, 4 July 2022

پچھلی شب خواب محبت کا دکھایا گیا تھا

 پچھلی شب خواب محبت کا دِکھایا گیا تھا

صبح میں پیڑ سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا

ان پہ ظاہر تھا میرا عشق حسینی، تبھی تو

تپتے صحرا میں مجھے دھوکے سے لایا گیا تھا

پہلے سورج کِیا کرتا تھا زمین کی گردش

پھر زمیں کو بھی اسی طرح گُھمایا گیا تھا

دیکھنے والا تھا منظر وہ کُھلی آنکھوں سے

جب میں زنجیر بکف شہر میں لایا گیا تھا

اس ہتھیلی پہ اُگائے گئے زخموں کے گُلاب

جس ہتھیلی پہ نیا خواب سجایا گیا تھا


رحمان مصور

No comments:

Post a Comment