Tuesday, 12 July 2022

کوئی معجزہ ہوا ہے مری بے خودی سے آگے

 کوئی معجزہ ہوا ہے مِری بے خودی سے آگے

تیرا غم نکل گیا ہے مری ہر خوشی سے آگے

مِری پیاس کا ترانہ یوں سمجھ نہ آ سکے گا

مجھے آج سن کے دیکھو مری خاموشی سے آگے

میں ہوں سانس سانس تنہا میں ہوں ذرہ ذرہ گھائل

مجھے پاس آ کے دیکھو مری دلکشی سے آگے

وہیں کل بھی پھر ملیں گے جہاں آج مل رہے ہیں

تیری روشنی کے پیچھے مری تیرگی سے آگے

اسی ڈر سے پڑھ نہ پائی میں تِرا پیام جاناں

کہیں دل کو چھو نہ جائے مری بے بسی سے آگے


نینا سحر 

No comments:

Post a Comment