عارفانہ کلام نعتیہ کلام
میں کہ بے وقعت و بے مایہ ہوں
تیریﷺ محفل میں چلا آیا ہوں
آج ہوں میں تیراؐ دہلیز نشین
آج میں عرش کا ہم پایہ ہوں
چند پل یوں تیریؐ قربت میں کٹے
جیسے اک عمر گزار آیا ہوں
جب بھی میں ارضِ مدینہ پہ چلا
دل ہی دل میں بہت اِترایا ہوں
تیراؐ پیکر ہے کہ اک ہالۂ نور
جالیوں سے تجھے دیکھ آیا ہوں
یہ کہیں خامئ ایماں ہی نہ ہو
میں مدینے سے پلٹ آیا ہوں
احمد ندیم قاسمی
No comments:
Post a Comment