Saturday, 16 July 2022

الٰہی سب پہ رحمت بے پناہی

عارفانہ کلام حمدیہ کلام


الٰہی! روشنائی کبریائی

الٰہی! سب پہ رحمت بے پناہی

الٰہی! عشق اور بس عشق ہر دم

الٰہی! رنگ دے سادہ نوائی

الٰہی! عشق راہِ مستقیم است

الٰہی! میں اسی رستے کا راہی

الٰہی! تُو نہایت خوبصورت

الٰہی! تُو مسلسل رہنمائی

الٰہی! ضربِ الّااللہ چاہوں

الٰہی! سخت ہے دل کی سیاہی

الٰہی! م کی کثرت میں تُو ہے

الٰہی! تُو الف کی بادشاہی

الٰہی! کیوں جیوں دنیا سے ڈر کے

الٰہی! مست ہوں میں بھی ترا ہی

الٰہی! ہو رہوں جیسا تُو چاہے

الٰہی! میں تِری مرضی پہ راضی

الٰہی! تُو نے بن مانگے دیا سب

الٰہی! میں تو چاہت بھی نہ چاہی

الٰہی! میں تِرے صدقے کہ تُو ہے 

الٰہی! تُو مِری واحد گواہی 


علی زریون

No comments:

Post a Comment