Tuesday, 12 July 2022

میں نہ بھولوں گا میں نہ بھولوں گی

 فلمی گیت


میں نہ بھولوں گا، میں نہ بھولوں گی

ان رسموں کو، ان قسموں کو، ان رشتہ ناتوں کو

میں نہ بھولوں گا، میں نہ بھولوں گی


چلو جگ کو بھولیں، خیالوں میں جھولیں

بہاروں میں ڈولیں، ستاروں کو چھو لیں

آ تیری میں مانگ سنواروں، تُو دلہن بن جا

مانگ سے جو دلہن کا رشتہ میں بھولوں گی

میں نہ بھولوں گا، میں نہ بھولوں گی


سمے کی دھارا میں، عمر بہہ جانی ہے

جو گھڑی جی لیں گے، وہی رہ جانی ہے

میں بن جاؤں سانس آخری، تُو جیون بن جا

جیون سے سانسوں کا رشتہ، میں نہ بھولوں گی

میں نہ بھولوں گا، میں نہ بھولوں گی


برستا ساون ہو، مہکتا آنگن ہو

کبھی دل دولہا ہو، کبھی دل دلہن ہو

گگن بن کر جھومیں، پون بن کر گھومیں

چلو راہیں موڑیں، کبھی نہ سنگ چھوڑیں

کہیں پہ چھپ جانا ہے، نظر نہیں آنا ہے

کہیں پہ بس جائیں گے، یہ دن کٹ جائیں گے

ارے کیا بات چلی، وہ دیکھو رات ڈھلی

یہ باتیں چلتی رہیں، یہ راتیں ڈھلتی رہیں

میں من کو مندر کر ڈالوں، تو پوجن بن جا

مندر سے پوجا کا رشتہ میں نہ بھولوں گا

میں نہ بھولوں گا، میں نہ بھولوں گی

میں نہ بھولوں گا، میں نہ بھولوں گی


سنتوش آنند

No comments:

Post a Comment