عارفانہ کلام منقبت سلام
ہم نے یہ دولت کمائی یا علیؑ کہنے کے بعد
چھین لی بُت سے خدائی یا علیؑ کہنے کے بعد
خیبر و خندق کی جنگیں ہوں کہ جنگِ نفس ہو
مومنوں نے فتح پائی یا علیؑ کہنے کے بعد
ہم تو کیا تاریخ پڑھ لو خود رسولؐ الله نے
سب کی سب جیتی لڑائی یا علیؑ کہنے کے بعد
جب علیؑ نے فتح خیبر کی سنائی تھی خبر
خود رسالتؐ مسکرائی یا علیؑ کہنے کے بعد
میرا ذمہ خود علیؑ پوری کریں گے ہر مراد
کر لو قسمت آزمائی یا علیؑ کہنے کے بعد
مرضئ نفسں خدا کی عظمتیں جس کو ملیں
اس نے کی فرمانروائی یا علیؑ کہنے کے بعد
تم کو کیا معلوم کیا ہے حُبِ حیدرؑ کا اثر؟
اس سے ملتی ہے بڑائی یا علیؑ کہنے کے بعد
اختر ہاشمی
No comments:
Post a Comment