Tuesday, 13 September 2022

جو مری ذات سے شناسا ہے

 جو مِری ذات سے شناسا ہے

وہ مِری زندگی کا پیاسا ہے

خوش کریں کس کو اور کسے ناراض

شہر کا شہر ہی خدا سا ہے

تیرے آنے کی ہو خبر کیسے

تیرا آنا تو بس ہوا سا ہے

چار سُو رتجگوں کے لاشے ہیں

خواب کا دشت کربلا سا ہے

عمر گزرے گی اس کو پانے میں

دور صحرا میں جو دِیا سا ہے

جان لے لے گا ایک دن سلطان

دل میں یہ خوف جو ذرا سا ہے


سلطان محمود

No comments:

Post a Comment