Friday, 11 November 2022

تو ہی آ کے بتا دے آخر ایسا کیوں ہوتا ہے

 آخر ایسا کیوں ہوتا ہے


جان

اک تیرے جانے سے

میں اس خالی سینما ہال سا ہو جاتا ہوں

جو سرِ شام تو لوگوں سے بھرا ہوتا ہے

مگر فلم کے ختم ہوتے ہی

ہنستے گاتے لوگوں کے جاتے ہی

اپنے خالی پن پر

تمام رات روتا ہے

تُو ہی آ کے بتا دے

آخر ایسا کیوں ہوتا ہے


احسان الحق چشتی

No comments:

Post a Comment