Saturday 18 March 2023

جنت ہے بس ایک جہاں میں

 سفرنامہ


جنت ہے بس ایک جہاں میں جس کو لوگ زمیں کہتے ہیں

اہلِ نظر اس کے ہر پتھر کو یاقوت نگیں کہتے ہیں

اہلِ محبت اپنی زباں میں اس کو خالِ بریں کہتے ہیں

خوشبو، باغ، طراوت، پنچھی

چشمے، جام، بہاریں، تتلی

ہر منظر موجود یہاں ہے

جذبوں کا سیلاب رواں ہے

اکثر سوچتا رہتا ہوں

چاروں جانب دوزخ ہیں 

اور بیچ میں ان کے جنت ہے

یہ جنت برباد ہوئی تو کیا ہو گا؟


حسنین بخاری

No comments:

Post a Comment