عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سب سے پہلے خدا ہے میرے لیے
بعد میں مصطفیٰﷺ ہے میرے لیے
جو مدینے سے چل کے آتی ہے
زندگی کی ہوا ہے میرے لیے
میں کروں بات رب کرے مجھ سے
راستہ یہ کھُلا ہے میرے لیے
رُوح کو لطف آنے لگتا ہے
یہ عبادت دُعا ہے میرے لیے
آخرت یوں سنواری جاتی ہے
وِردِ صلِ علیٰ ہے میرے لیے
یوں نہیں آپﷺ قاسمِ نعمت
عمر بھر کی عطا ہے میرے لیے
نعتِ سرکارﷺ کہتا ہوں پارس
سب سے بہتر صِلہ ہے میرے لیے
تلک راج پارس
No comments:
Post a Comment