عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حقیقت میں زمانے پر حکومت کون کرتا ہے
عطا سارے زمانے میں ہدایت کون کرتا ہے
اگر تجھ کو زمانے سے محبت مل نہیں پاتی
تو ستر ماؤں سے بڑھ کر محبت کون کرتا ہے
مصیبت جب بھی آتی ہے مجھے کچھ بھی نہیں ہوتا
میں جب مشکل میں ہوتا ہوں حمایت کون کرتا ہے
وفائیں یاد رکھتا ہے،۔ عبادت رد نہیں کرتا
دعائیں دل سے نکلیں تو سماعت کون کرتا ہے
کہا جبرئیلؑ نے یہاں سے میں آگے جا نہیں سکتا
مگر سدرہ سے آگے پھر سواگت کون کرتا ہے
بشر حافیؒ، معین الدینؒ جیسے اولیاء اللہ
زمانے میں عطا سب کو ولایت کون کرتا ہے
زاہد ممتاز
No comments:
Post a Comment