Thursday 16 March 2023

میں تمہارے لیے نئے نظاِ شمسی کا انتخاب کر رہا ہوں

 میں تمہارے لیے نئے نظاِم شمسی کا انتخاب کر رہا ہوں

کائنات کی کہکشاؤں میں کئی ایک سیارے

اپنے اپنے سورجوں سے ہماری طرح جڑے ہوئے ہیں

ہمارا جذب اور بڑھا تو

باطن سے کوئی جذبہ بھی باہر نہیں نکل سکے گا

سبھی جذبات اور واقعات باطن بُرد ہوتے چلے جائیں گے

جیسے سوا ارب برس کی کسی بھی کہکشانی زندگی میں

دس کروڑ سورج سُپر نووا بن کر پھٹ جاتے ہیں

ویسے ہی قریباً سو برس کی انسانی زندگی میں

ایک ہزار تمنائیں الینحل مسئلہ بن کر ضائع ہو جاتی ہیں


اظہر غوری

No comments:

Post a Comment