Thursday, 16 March 2023

یاد ہے تم نے کہا تھا کہ پڑھو

 وحی


یاد ہے تم نے کہا تھا کہ پڑھو

یاد ہے تم نے کہا تھا کہ لکھو

یاد ہے تم نے بھلا کب یہ سب سکھایا تھا مجھے

اور میں سوچ کی اس غار کے اندر

کب سے بیٹھا ہوا

مالک کون و مکان

ہست اور بود کے بارے میں پریشان رہا

اور پھر اندھی گھپا کے اندر

روشنی پھوٹی تو ظاہر یہ ہوا

آنسوؤں کے لیے دامن ہو ضروری تو نہیں

دید کے واسطے آنکھیں ہوں ضروری تو نہیں 


افتخار نسیم افتی

No comments:

Post a Comment