عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
چاند سورج اور ستارے سب انہیﷺ کے واسطے
پھول کلیاں اور نظارے سب انہیﷺ کے واسطے
رات کی رانی کی خوشبو، انﷺ کا شب کو جاگنا
موتیے جو مُشکبارے، سب انہیﷺ کے واسطے
آسمانوں کی بلندی انﷺ کی رفعت کا نشاں
شان کے اونچے منارے، سب انہیﷺ کے واسطے
خیر و شر کے فاصلے، انﷺ کی وفا کے فیصلے
جنگ میں لشکر اتارے، سب انہیﷺ کے واسطے
دل کی دھڑکن اور آنسو انﷺ کے ہونے کا پتہ
سانس یہ سارے کے سارے، سب انہیﷺ کے واسطے
میری ساری شاعری، بس نعت ہی کی مشق ہے
خوبصورت استعارے، سب انہیﷺ کے واسطے
راشد ڈوگر
No comments:
Post a Comment