Sunday, 16 April 2023

لمس اپنی دلیل دیتے ہیں

 لمس اپنی دلیل دیتے ہیں

ورنہ بوسے بھی نیل دیتے ہیں

باندھ رکھنے کے ہم نہیں قائل

ہم محبت میں ڈھیل دیتے ہیں

نرم اتنا نہ بن زمانے میں

لوگ ناخن سے چھیل دیتے ہیں

تجھ سے درکار تھی مسیحائی

مشورے تو وکیل دیتے ہیں

لوگ بھرتے ہیں شہد لفظوں میں

دل کو لہجوں سے کیل دیتے ہیں


عمر عزیز

No comments:

Post a Comment