عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نور کی انجمن فاطمہؑ، مرکز پنجتن فاطمہؑ
کہکشاں سے بھی زیادہ حسِینؑ، تیرے گھر کا چمن فاطمہؑ
خلد کا عرش پر ہے دماغ، چھو كے تیرے چرن فاطمہؑ
عرش سے بن كے آئی ہے تو، مرتضیٰؑ کی دلہن فاطمہؑ
تیرے شوہر كے در سے ملا، ہم کو رزق سخن فاطمہؑ
ہے مشیت تیرے ساتھ یوں، جیسی چھوٹی بہن فاطمہؑ
کب کسی ماں نے پیدا کیے، پھر حسینؑ و حسنؑ فاطمہؑ
بن گیا تیرا باغ فدک غاصبوں کا کفن فاطمہؑ
بولی زینبؑ سے روحِ علیؑ، سر اٹھا اور بن فاطمہؑ
ہے یہ قول نبیؐ اے سروش، میرا تن میرا من فاطمہؑ
آغا سروش
No comments:
Post a Comment