عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
امید میں رکهتا ہوں جنابِ احدی سے
الفت ہے محمدؐ سے، محبت ہے علیؑ سے
کیا دشمن گمراہ کی ہے اصل و حقیقت
زنہار میں ڈرتا نہیں شیطان قوی سے
طفلی سے فدا نام محمدﷺ پہ ہوا ہوں
اسلام پہ شیدا ہوں سو جان سے سو جی سے
ہر چند ہے اغیار کا مجمع بڑا بھاری
پر عاشق حضرت نہیں ڈرتے کسی سے
دل دولت اسلام سے بندہ کا غنی ہے
آسودہ میں کونین میں ہوں نعت نبی سے
ہے کوثری خاک نشین عاشق احمدﷺ
مطلق نہیں ہے ڈر گردوں کی کجی ہے
کوثر علی کوثری (دلو رام کوثری)
No comments:
Post a Comment