Monday, 15 May 2023

جو خود کو وقف شہ دو جہان کرتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


جو خود کو وقفِ شہِﷺ دو جہان کرتے ہیں

‏‎وہ راہِ زیست کو جنت نشان کرتے ہیں

‏‎مِرے رسولﷺ رحیم و کریم ہیں ایسے

‏‎سُلگتی دھوپ کو بھی سائبان کرتے ہیں

‏‎جبینِ شوق جھکاتے ہیں ان کے قدموں پر

‏‎ہم اپنے بخت کو یوں آسمان کرتے ہیں

‏‎شجر، حجر، یہ ہوائیں یہ دشت و بن سارے

‏‎مِرے رسولﷺ کی مدحت بیان کرتے ہیں

‏‎ہمیشہ نام انہیﷺ کا بلند رہتا ہے

‏‎رقم جو شاہِ مدینہﷺ کی شان کرتے ہیں

‏‎وہ ڈھال دیتے ہیں پتھر کو موم میں زاہد

‏‎نا مہربان کو وہ مہربان کرتے ہیں


زاہد شمسی

No comments:

Post a Comment