عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
جب تلک ذکرِ نبیﷺ وردِ زباں رہتا ہے
قلب پر نُور اترنے کا سماں رہتا ہے
آنکھ لوٹ آئی مدینے کی زیارت کر کے
اک مِرا دل ہے جو ہر وقت وہاں رہتا ہے
یاد سے آپؐ کی مہکا ہے یہ صحرائے خیال
آپؐ کے ذکر سے ہی بخت جواں رہتا ہے
جس کو مل جائے درِ شہﷺ پہ گدائی کا شرف
پھر وہ شاہی کا طلب گار کہاں رہتا ہے
کیوں نہ پھر سب کو مہک آئے مری باتوں سے
ذکرِ سرکارﷺ جو اس لب پہ رواں رہتا ہے
حسن رضا
No comments:
Post a Comment