Monday 15 May 2023

سب مشکلوں کا حل تو ہی رب کریم ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


سب مشکلوں کا حل تُو ہی ربِ کریم ہے

اور ذات پاک تیری غفور رحیم ہے

ذی قدر و ذی جلال تُو ذی شان و ذی شرف

تیری ہی بندگی تو راہِ مستقیم ہے

عزم و یقین و ضبط کا ہر مسئلے کا حل

اک درس گاہ تیرا کلام کریم ہے

دونوں جہاں کا کاتب تقدیر ہے تُو ہی

تُو مالکِ جہان بہت ہی عظیم ہے

اس کائنات میں کہ نہیں جس کو کچھ دوام

جو چیز بھی ہے تیرے ہی دم سے مقیم ہے

ہیں تیری جستجو میں علینا كے ذہن و دِل

یہ حمد بھی نتیجۂ طبعِ سلیم ہے


علینا عترت

No comments:

Post a Comment