عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دنیا ہے ایک دشت تو گلزار آپﷺ ہیں
اس تیرگی میں مطلعِ انوار آپﷺ ہیں
یہ بھی ہے سچ کہ آپﷺ کی گفتار ہے جمیل
یہ بھی ہے حق کہ صاحبِ کردار آپﷺ ہیں
ہو لاکھ آفتابِ قیامت کی دھوپ تیز
میرے لیے تو سایۂ دیوار آپﷺ ہیں
مجھ کو کسی سے حاجتِ چارہ گری نہیں
ہر غم مجھے عزیز کہ غمخوار آپﷺ ہیں
انسان مال و زر کے جنوں میں ہے مبتلا
اس حشر میں ندیم! کو درکار آپﷺ ہیں
احمد ندیم قاسمی
No comments:
Post a Comment